Tuesday, May 7, 2024

کورونا وائرس ایک دن میں مزید 89 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس ایک دن میں مزید 89 زندگیاں نگل گیا
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت بڑھنے لگی ، مہلک وائرس مزید 89زندگیاں نگل گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات8 ہزار487 ہوگئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 885 نئے کیسزرپورٹ  جبکہ 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 487 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 تک پہنچ گئی، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212 ، پنجاب میں ایک  لاکھ 24 ہزار 191 ،  خیبرپختونخوا  میں 50 ہزار 78 ، بلوچستان میں 17 ہزار 501 ، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 390 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.5 فیصد رہی، اب تک 3 لاکھ 80 ہزار 451 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 219، پنجاب میں 9 ہزار 363، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 117 ،گلگت میں 166، بلوچستان میں 527 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 456 تک پہنچ گئی۔