Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 57افراد جاں بحق، 4767 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 57افراد جاں بحق، 4767 کیسز رپورٹ
March 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک دن میں 57 جانیں نگل گیا ، 4 ہزار 767 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 767 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 57 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین  کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 591 تک پہنچ گئی ، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 607 ، پنجاب میں 2 لاکھ 12 ہزار 918 ، خیبر پختونخوا میں 84 ہزار 609 ،  بلوچستان میں 19 ہزار 497 ،  اسلام آباد میں 55 ہزار 594 ،  آزاد جموں و کشمیر میں 12 ہزار 367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.0 فیصد رہی، اب تک 5 لاکھ 95ہزار 929 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فعال  کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہے ، سندھ میں 4 ہزار 445 ، پنجاب میں 22 ہزار 392 ،  خیبر پختونخوا   میں 7 ہزار 856 ،  اسلام آباد میں 8 ہزار 120 ، گلگت بلتستان 37 ، بلوچستان 263 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 334 فعال کیسز ہیں ۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 ہزار 70 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔