Thursday, April 25, 2024

کورونا نے کھیلوں پر برا اثر ڈالا، سب ملکر شکست دے سکتے ہیں، وقار یونس

کورونا نے کھیلوں پر برا اثر ڈالا، سب ملکر شکست دے سکتے ہیں، وقار یونس
April 6, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کورونا وائرس نے کھیلوں پر بھی برا اثر ڈالا ہے سب مل کر اس کو شکست دے سکتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں۔ پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کی ویڈیو لنک کانفرنس کہا پاکستان میں کورونا سے لڑنے کے کیلئے وسائل کم ہیں، مشکل وقت میں عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔ ماضی کے عظیم فاسٹ بائولر بولے ملک میں اگرچہ ینگ فاسٹ بالنگ ٹیلنٹ موجود ہے، مگر ہم پھر بھی عامر اور وہاب نظر انداز نہیں کرسکتے۔ بورے والا ایکسپریس کی عرفیت سے مشہور وقار یونس نے شرجیل کی فٹنس اور سرفراز احمد کے حوالے سے بھی بات کی اور خود پر لابنگ کی باتوں کو افسوس ناک قرار دیا۔ وقار یونس نے کہا اپنے دور میں بڑے بڑے  بلے بازوں کو بائولنگ کی ہے، اگر آج کے دور میں بھی کھیل رہا ہوتا تو کسی بھی بلے بازکو آؤٹ کرسکتا تھا۔ وقار یونس کا کہنا تھا اگر کورونا وائرس کا معاملہ لمبا جاتا ہے تو خالی میدانوں میں میچز کا آپشن موجود ہے۔