Friday, March 29, 2024

کورونا نے پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

کورونا نے پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی
November 10, 2020
پشاور (92 نیوز) وبائی مرض کورونا نے پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر بشیر نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے، وہ زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں کی صوبائی ایسوسی ایشن پی ڈی اے نے ڈاکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے اب تک صوبے میں 21 ڈاکٹروں اور 40 صحت کارکنوں کی جانیں لی ہیں۔ منگل کے روز، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار ہوگئی ہے، دوسری طرف وبائی مرض کورونا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 23 سے افراد کی جان لے لی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 637 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے،جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہو گئی۔