Thursday, March 28, 2024

کورونا نے ملکی معیشت کیلئے خطرات پیدا کردیئے، حفیظ شیخ

کورونا نے ملکی معیشت کیلئے خطرات پیدا کردیئے، حفیظ شیخ
March 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا نے ملکی معیشت کیلئے خطرات پیدا کردیئے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا سروے کر رہے ہیں کہ کون کون سی صنعتیں متاثر ہورہی ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ہماری برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، روزگار کے مواقع کم ہوسکتے ہیں، ہم ٹیکس کم کرنے کا پیکیج لارہے ہیں، سبسڈی میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے طے کیا اخراجات خسارے کی طرف کاؤنٹ نہیں کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا ہے اپنے لوگوں کو پیکیج دیں، فنانشل سپورٹ کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پیکیج لائیں گے اس میں کئی چیزوں میں ٹیکسز میں کمی جائے گی۔ پروکیورمنٹ کرنے جا رہے ہیں۔ ورلڈ بینک اور ایشین بینک سے بھی بات ہوئی ہے، امریکا ایک ہزار ارب ڈالر کا پیکیج دے رہا ہے۔ حفیظ شیخ بولے کہ ترقیاتی کاموں کے پروگرام میں مزید تیز رفتاری سے پیسہ لگانا چاہتے ہیں، احساس پروگرام میں بھی مزید تیزی پیدا کریں گے۔