Saturday, May 11, 2024

کورونا نے مزید 11 جانیں لے لیں، تعداد 77 ہوگئی،4 ہزار 892 متاثر

کورونا نے مزید 11 جانیں لے لیں، تعداد 77 ہوگئی،4 ہزار 892 متاثر
April 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار تیزہوگئے، 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، 11 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی، 200 سے زائد نئے کیسز سے مریضوں کی تعداد چار ہزار892 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں مقامی طور پر پھیلے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے سے تصدیق شدہ کیسز 4 ہزار 892 ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے بتایا مجموعی طور پر 52 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے جبکہ 48 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2336، سندھ میں 1318، خیبر پختونخواہ میں 656 اور اسلام آباد میں 113، بلوچستان میں 220، گلگت بلتستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 34 ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 762 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ جان بحق افراد کی تعداد 77 تک ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 698 اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 11508 بیڈز کی سہولت موجود ہے، جن میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1411 ہے۔ قرنطینہ سینٹرزمیں 17393 افراد مریضوں کو رکھا گیا ہے۔