Thursday, March 28, 2024

کورونا نے فرنیچر انڈسٹری کو زبوں حالی کا شکار کردیا

کورونا نے فرنیچر انڈسٹری کو زبوں حالی کا شکار کردیا
July 2, 2020

چنیوٹ ( 92 نیوز) چنیوٹ کا منفرد فرنیچر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اپنی مثال آپ ہے لیکن کورونا  وباء نے انڈسٹری کو زبوں حالی کا شکارکردیا ہے ، بارہ ہزار ورکشاپس اور چارسوشورومز کام نہ ہونے پر مالی مشکلات سے دوچار ہیں ،  جبکہ ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

چنیوٹی فرنیچر کسی شناسائی کا محتاج نہیں لیکن کورونا وباء نے اس انڈسٹری کو بھی ایسا لپیٹ میں لیا کہ فرنیچر سازی سے وابستہ ہزاروں افراد کو اُجاڑ کر رکھ دیا۔

چنیوٹ کی فرنیچر انڈسٹری لاک ڈاؤن کے باعث بُری طرح بحران کا شکار ہے، 12000 ورکشاپس، 400 شورومز کام نہ ہونے پر ویران پڑے ہیں، فرنیچر منتقلی کیلئے 300 ٹرک اور ڈالے، درجنوں ہارڈ ویئر کی دکانوں پر بھی کام ٹھپ، پڑا ہے۔

مالکان اپنے 7 لاکھ سے زائد ورکرز کو ادائیگی نہ کر پا رہے ، جس سے مزدوروں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، کاروبارسے جڑے افراد نے انڈسٹری کی بحالی کیلئے سستے قرض سمیت حکومت کے سامنے متعدد مطالبات رکھ دئیے۔

انڈسٹری کی بحالی پر توجہ نہ دی گئی تو بہت سے لوگ فرنیچر سازی کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

فرنیچر سازی کا کام لاک ڈاؤن کے بھنور میں پھنس گیا ، انڈسٹری سے وابستہ افراد کاروبار کی بحالی کیلئے حکومتی توجہ کے طلب گار ہیں۔