Tuesday, May 21, 2024

کورونا نے زیادہ تر غریب ممالک کو متاثر کیا ، وزیراعظم

کورونا نے زیادہ تر غریب ممالک کو متاثر کیا ، وزیراعظم
May 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا نے زیادہ تر غریب ممالک کو متاثر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فیوچر آف ایشیا کانفرنس سے خطاب میں کہا کورونا وبا سے ایشیا سمیت دنیا بھر کے ممالک کو سلامتی کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کم آمدنی والے ملکوں کو مالی استحکام کے لیے سہولیات اور فنڈز دیئے جائیں۔ انہوں نے ویکسین کی دنیا بھر میں فوری تقسیم یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایشیا کا مستقبل ہی دنیا کا مستقبل ہے۔ ایشیا میں دنیا کی نصف آبادی رہتی ہے۔ معیشتوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ متعدد چیلنجز کا سامنا ہے مگر ہمارے پاس کئی مواقع بھی ہیں۔ ویکسین کی دنیا بھر میں فوری تقسیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے مزید کہا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے اقدامات واپس لینا ہوں گے۔ فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔