Wednesday, April 24, 2024

کورونا نے راولپنڈی میں خاتون مسیحا کی جان لے لی

کورونا نے راولپنڈی میں خاتون مسیحا کی جان لے لی
May 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی، راولپنڈی میں کورونا کا شکار لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹر دم توڑ گئی، گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے ہائوَس جاب شروع کرنی تھی پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر نے کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان دے دی۔ ڈاکٹر رابعہ نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا۔ ادھر پنجاب حکومت کا کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا، ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ، وفات پر شہید کا درجہ دیا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی 70 لاکھ کے پیکیج کا اعلان کردیا۔