Friday, May 17, 2024

کورونا نے دنیا بھر میں پھر پنجے گاڑنا شروع کر دیئے، امریکا میں کرسمس پر سیکڑوں پروازیں منسوخ

کورونا نے دنیا بھر میں پھر پنجے گاڑنا شروع کر دیئے، امریکا میں کرسمس پر سیکڑوں پروازیں منسوخ
December 25, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) کورونا نے دنیا بھرمیں پھر پنجے گاڑنا شروع کر دیئے۔ امریکا میں کرسمس پر سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

فرانس میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حکومت نے ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں نئی سفری پابندیوں کا امکان ہے۔

 ادھر برطانیہ میں بھی ایک روز میں ایک لاکھ 22 ہزار ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔ 137 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے۔ بھارت کی 12 ریاستوں میں بھی اومیکرون ویرینٹ پھیل گیا ۔ سیکڑوں کیسز سامنے آنے پر اترپردیش میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔