Friday, April 26, 2024

کورونا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کردیا

کورونا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کردیا
June 25, 2021

دبئی (92 نیوز) کورونا وائرس سے تباہی نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔

کورونا نے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ بھی چھین لیا، بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کر دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک یواے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیموں کے مابین یواے ای اور عمان میں میچز ہوں گے، پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، نیمبیا، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، عمان، پاپوانیوگنی شامل ہیں۔ پہلے راؤنڈ سے چار ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

دوسرے راؤنڈ میں 12 ٹیموں کے درمیان 30 میچ ہوں گے، گروپ میچوں کے اختتام پر تین پلے آف، دو سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔