Thursday, April 18, 2024

کورونا نے آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کرادیا

کورونا نے آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کرادیا
February 2, 2021

ایڈنبرگ ( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس نے آسٹریلیا کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی کرا دیا ۔ دونوں ٹیموں کےمابین شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم آسٹریلیا کو رواں ماہ جنوبی افریقہ کیلئے اڑان بھرنا تھی۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ  میں کورونا کی وباء کے باعث دورہ ملتوی  کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔  اس وقت آسٹریلیا سے جنوبی افریقہ سفر کرنے سے ہمارے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور عوام کی صحت اور حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف نک ہوکلی نے کہا کہ ہماری نظریں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنے پر مرکوز ہیں جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ  جنوبی افریقہ میں اب تک 14 لاکھ 50ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 44ہزار سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔اس کی نسبت آسٹریلیا میں کیسز اور وائرس کی منتقلی کی شرح انتہائی کم ہے اور حال ہی میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ تین ٹی20، تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کی تھی۔