Friday, April 19, 2024

کورونا نے اورنج لائن میٹرو کو مزید تاخیر کا شکار کر دیا

کورونا نے اورنج لائن میٹرو کو مزید تاخیر کا شکار کر دیا
June 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا نے اورنج لائن میٹرو کو مزید تاخیر کا شکار کر دیا ۔ ٹرین چلانے کیلئے ستمبر کی نئی ڈیڈ لائن آگئی۔ جی ایم عزیر شاہ کا کہنا تھا اورنج لائن میٹرو کے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 1400 ملازمین کو اورنج لائن کے لیے بھرتی کیا گیا جس میں میں سے 10 سے 15 فیصد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ کورونا میں مبتلا ہونے والے ملازمین کی ٹریننگ متاثر ہوئی۔ عزیر شاہ نے کہا ملازمین کی ٹریننگ کے بغیر اورنج لائن کو چلانا ممکن نہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ٹرین مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ ملازمین کی ٹریننگ کے کے تین ماہ بعد ٹرین چلائی جا سکے گی۔