Thursday, May 2, 2024

کورونا نے 24گھنٹوں میں 14 جانیں لے لیں ، کیسز 20ہزار 884 ہو گئے

کورونا نے 24گھنٹوں میں  14 جانیں لے لیں ، کیسز 20ہزار 884 ہو گئے
May 5, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، تعداد 476 ہوگئی، ملک بھر میں 698 نئے مریض سامنے آگئے، تعداد 20 ہزار 884 تک جا پہنچی، ملک بھر میں 5635 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 7ہزار 646مریض ہیں ، سندھ میں 7 ہزار 882 ، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 228 کیسز ، ملک میں 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  9 ہزار 522 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ، کورونا کے ایک ہزار 83 کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد لقمہ اجل  بن گئے ۔

اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 476 ہے جبکہ 20 ہزار 884 افراد اس مہلک وباء کا شکار ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کیسز ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں ، جہاں 7 ہزار 646 مریض موجود ہیں ، سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں 7 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔

اسلام آباد میں  415 ، بلوچستان میں  1ہزار 218 ، خیبرپختونخوا میں تین ہزار 228 ، آزاد جموں کشمیر میں  71 اور گلگت بلتستان میں  364 افراد مہلک وباء سے متاثر ہیں ۔

ملک بھر میں 5 ہزار 590 افراد  موذی مرض کو شکست دیکر صحتیاب ہو چکے ہیں ۔