Friday, March 29, 2024

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 9 افراد کی جان لے لی، 832 نئے کیسز رپورٹ

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 9 افراد کی جان لے لی، 832 نئے کیسز رپورٹ
October 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 832 نئے کیسز اور 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب ہوگئے۔ گزشتہ روز 28 ہزار 724 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 832 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 491 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 526، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 677، کے پی کے میں 39 ہزار 15، بلوچستان میں 15 ہزار 801، اسلام آباد میں 18 ہزار 921، آزاد جموں و کشمیر میں 3788 اور گلگت بلتستان میں 4167 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 ہزار 724 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 6 ہزار 53 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 834 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔