Friday, May 17, 2024

کورونا نے 24 گھنٹوں میں 24 جانیں لے لیں، متاثرین 27 ہزار 474 ہوگئے

کورونا نے 24 گھنٹوں میں 24 جانیں لے لیں، متاثرین 27 ہزار 474 ہوگئے
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 24 افراد ‏جاں بحق ہوگئے، تعداد618 ہوگئی، مزید ایک ہزار 637 ‏افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ‏تعداد 27 ہزار474 ہوگئی، سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں جبکہ مریضوں ‏کی تعداد پنجاب میں زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء بے قابو ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ‏اعدادوشمارکے مطابق ایک روزمیں 12 ہزار 982 ‏ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ‏‏1 ہزار 637 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ‏مجموعی تعداد ‏‏27 ہزار 474 ہوگئی۔ ‎رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار471 ، سندھ میں 9 ہزار 691، ‏خیبرپختونخوا میں 4 ہزار327، بلوچستان میں 1 ہزار876، ‏گلگت بلتستان 421 ‏،اسلام آباد609 اورآزاد کشمیرمیں 79 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک بھرمیں ‏ایک روزکے دوران کورونا وائرس ‏سے 24 اموات ہوئیں جس کے بعد جان کی بازی ‏ہارنے والوں کی تعداد  618 ہوگئی سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 221 ‏ریکارڈ کی ‏گئیں۔‎ ‎رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 2لاکھ70 ہزار25 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب ‏تک 7 ہزار 756 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔