Friday, March 29, 2024

کورونا میں مبتلا پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا جاں بحق

کورونا میں مبتلا پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا جاں بحق
May 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا میں مبتلا پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا جاں بحق ہو گئی۔ خاتون ایم پی اے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہین رضا گوجرانوالہ سے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔ کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد انہیں گوجرانوالہ سےمیواسپتال لاہور ریفر کیا گیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔ شاہین رضا کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سترہ مئی کو ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ داخل کیا گیا۔ پروفیسر اسد اسلم کے مطابق خاتون ایم پی ذیابیطس اور بلڈپریشر کی بھی مریِضہ تھیں۔ وہ تین دن وینٹی لیٹر پر رہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور اہم حکومتی شخصیات اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے شاہین رضا کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ان شخصیات کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔