Saturday, May 11, 2024

کورونا مزید 76 جانیں نگل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 497 نئے کیس رپورٹ

کورونا مزید 76 جانیں نگل گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 497 نئے کیس رپورٹ
July 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا مزید 76 جانیں نگل گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 497 نئے کیسز سامنے آئے۔ مثبت کیسز کی شرح 7.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک دن میں 59 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 761 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 37 ہزار 695 پنجاب میں 12 ہزار 205، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 677، اسلام آباد میں 2 ہزار 813، گلگت بلتستان میں 786، بلوچستان میں ایک ہزار230  اور آزاد جموں و کمشیر میں 2 ہزار 355 کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 76 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 59 ہزار 707 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔