Thursday, April 25, 2024

کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا ، 3 ہزار 582 نئے کیسز سامنے آئے

کورونا مزید 67 جانیں نگل گیا ، 3 ہزار 582 نئے کیسز سامنے آئے
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس مزید 67 جانیں نگل گیا۔ ایک دن میں 3 ہزار 582 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  گزشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 582 نئے کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 373 ہو گئی ۔ سندھ میں 48 ہزار 3 ، پنجاب میں 13 ہزار 775 ، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 352 ، اسلام آباد میں 3 ہزار 973 ، گلگت بلتستان میں 855 ، بلوچستان میں ایک ہزار 277 اور آزاد جموں وکشمیر میں 3 ہزار 138 ایکٹوکیسز ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 تک پہنچ گئی ۔ 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سب سے زیادہ سندھ میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 تک پہنچ چکی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 798 افراد کے  کورونا ٹیسٹ کئےگئے ۔ 325 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 3 ہزار 838 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔