Tuesday, May 21, 2024

کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 632 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 632 نئے کیسز رپورٹ
October 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے۔ 24 گھنٹوں میں 632 نئے کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں۔ 2 لاکھ 98 ہزار 968 مریض صحت یاب ہو گئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 135 ہو گئی۔ گزشتہ روز 33ہزار 725 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس  کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 632 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،وبا کا شکار ہوکر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 ہے،اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 968 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی بڑھنے کے بعد 9 ہزار 135 تک جاپہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق ۔گزشتہ روز 33 ہزار 725 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 44 ہزار 762 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے، جبکہ 753 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔