Saturday, May 11, 2024

کورونا مزید 58 افراد جان لے گیا، 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 58 افراد جان لے گیا، 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ
December 6, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 58 افراد جان لے گیا جبکہ 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 58 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ  کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 473، پنجاب میں 1 لاکھ 22 ہزار 955، کے پی کے میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 278 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔