Monday, May 13, 2024

کورونا مزید 161 پاکستانیوں کی جان لے گیا،3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 161 پاکستانیوں کی جان لے گیا،3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ
May 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی لہر کا قہر جاری ہے، چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 161 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 3 ہزار 377 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590، بلوچستان میں 22 ہزار 664، اسلام آباد میں 76 ہزار 492، آزادکشمیرمیں 17 ہزار 397 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 161 اموات سامنے آئیں۔ پنجاب میں 111، کے پی میں 31، جبکہ سندھ میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ 666 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 6 ہزار 464 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے۔ سندھ میں 16 ہزار 67، پنجاب میں 42 ہزار 890، خیبرپختونخوا میں 11  ہزار 640، اسلام آباد میں 11 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 113، بلوچستان میں ایک ہزار 411، اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 164 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 587 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔