Friday, April 26, 2024

کورونا مریضوں کو گھروں میں آئیسولیٹ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے قوائد و ضوابط جاری کردئیے

کورونا مریضوں کو گھروں میں آئیسولیٹ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے قوائد و ضوابط جاری کردئیے
May 10, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو گھروں میں آئیسولیٹ کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے قوائد و ضوابط جاری کر دئیے۔ کورونا مریضوں ، گھروں ، آئیسولیٹ ، پنجاب حکومت ، قوائد و ضوابط جاری ، لاہور ، 92 نیوز سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے لئے خصوصی ہوم آئیسولیشن کمیٹی بنائی جائے گی، جس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے،شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر اراکین کو نامزد کرے گا جبکہ کمیٹی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کرے گا، کمیٹی مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کیلئے گھروں کے سائز اور اہلخانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی۔ کورونا کی ہلکی علامات والا مریض گھر میں قرنطینہ کا اہل ہوگا، حالت خراب ہو تو اسے ہوم قرنطینہ کی اجازت نہیں ہوگی، ہوم آئیسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔ مریض کو ہر دس دن بعد اپنا ٹیسٹ کروانا ہوگا، دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر وہ ہوم آئیسولیشن ختم کرسکے گا، ٹیسٹ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ گھر سے سیمپل لے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں ٹیسٹنگ سہولت میسر نہیں وہاں مریض کورونا کی علامات ختم ہونے کے بعد بھی مزید دو ہفتے کیلئے خود کو آئیسولیٹ رکھے گا۔