Thursday, May 16, 2024

کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی، این سی او سی

کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی، این سی او سی
November 29, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ہے۔ میر پور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.85 فیصد تک پہنچ گئی۔ حیدرآباد میں 22.181 اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 18.96 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 16.58، سندھ 15.31، بلوچستان 9.12، خیبرپختونخوا 5.31، پنجاب 3.45، گلگت بلتستان 5.56 اور اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں 681، پنجاب میں 620، کے پی میں 488 اور اسلام آباد 315 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اِس کے علاوہ اے جے کے میں 50، بلوچستان میں 16 اور جی بی میں 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔