Thursday, May 9, 2024

کورونا متاثرین کی نشاندہی کیلئے کتوں کے ممکنہ استعمال پر تحقیق شروع

کورونا متاثرین کی نشاندہی کیلئے کتوں کے ممکنہ استعمال پر تحقیق شروع
May 17, 2020

لندن (92 نیوز) کورونا متاثرین کی نشاندہی کیلئے کتوں کے ممکنہ استعمال پر برطانیہ میں تحقیق شروع کر دی گئی ،کورونا کے مریض کی بو کی تشخیص ہوگئی تو کتےمتاثرہ شخص کوسونگھ کر اس کے اندرکورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے۔

منشیات اور بارود کی موجودگی بارے جاننے کیلئے دنیابھرمیں کتوں کا استعمال عام بات ہے اور اس حوالےسے کتوں کی سونگھنے کی صلاحیت کو بین الااقوامی سطح پر تسلیم کیاجاتاہے ، لیکن اب کتوں کی اس صلاحیت کو کورونا ٹیسٹ کےطورپر استعمال کیاجائےگا۔

جی ہاں  کتے کسی بھی شخص کوسونگھ کر بتاسکیں گےکہ وہ کورونا کاشکارہوچکاہے یا نہیں ، اس حوالےسےلندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے سائنسدانوں نے، میڈیکل ڈیٹیکشن ڈوگز نامی چیریٹی اور دُرہم یونیورسٹی کے تعاون سے انقلابی تحقیق کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

 کورونا میں مبتلا مریضوں کی خاص ’’بو‘‘ ثابت ہو گئی، تو ان کتوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں 250 افراد تک کی اسکریننگ ممکن ہو سکے گی ، ماہرین کےمطابق کورونا کےٹیسٹ کا یہ تیزرفتار،بغیر طبی آلات کےذریعےہونےوالاٹیسٹ ہوگا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے اس مفید ریسرچ پر پانچ لاکھ پاونڈ کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ،تحقیقاتی ٹیم کے رکن پروفیسز جمیز لوگان کاکہناہے کہ اس تحقیق کےذریعے پتہ چلایاجارہاہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کےجسم کی بو پیدا ہوتی ہے یا نہیں ۔

درہم یونیورسٹی کے پروفیسر سٹیو لنزےکہتےہیں معیشت کیلئے کورونا کی فوری اور جلد تشخصں  ضروری ہے ائیرپورٹس اور دیگرمقامات پرکتوں کےذریعے کورونا کی تشیخص اہم ہوگی

کتوں کےسونگھنے کی حس کےحوالےسے دہائیوں سے ہونےوالی تحقیقات سے پتہ چلاہےکہ غیرمعمولی حس کی وجہ سے وہ تربیت کےبعد وہ کئی قسم کی بیماریوں کی تشخیص کرسکتےہیں۔