Friday, April 19, 2024

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 66 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی

کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 66 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی
June 4, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 66 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 800 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ تو نہ رکا مگر دنیا پھر بھی  اپنے معمولات کی جانب لوٹنے لگی جبکہ اس موذی مرض کی وجہ سے کئی ممالک میں ہلاکتوں میں کمی جبکہ کہیں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک افراد کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 19 لاکھ 10 ہزار سے زائد متاثرہ افراد میں سے 6 لاکھ 90 ہزار سے زائد نے وائرس کو شکست دے کر دوبارہ صحت مند زندگی گزارنا شروع کر دی ہے۔ برازیل میں سوا پانچ لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار600 سے زائد ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد کورونا متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں عالمی وبا 39 ہزار900 سے زائد افراد کو ہلاک کر چکی ہے جبکہ اٹلی میں وبا کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد ساڑھے 33 ہزار 600 سے زیادہ ہے۔ ایران میں مزید 59، سعودی عرب میں 32، کینیڈا میں 137، بیلجئیم میں 26، انڈونیشیا میں 23 اور ترکی میں مزید 21 کورونا متاثرین جان کی بازی ہار گئے۔