Sunday, May 5, 2024

کورونا متاثرین کو ایکٹمرا انجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنیکا فیصلہ

کورونا متاثرین کو ایکٹمرا انجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنیکا فیصلہ
June 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں کورونا کےمریضوں کو ایکٹمرا انجکشن کا کلینکل ٹرائل فیز ٹو شروع کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

حکومت نے جان بچانے والے انجکشن کے ٹرائل کے استعمال میں توسیع کردی،21اسپتالوں کو ایکٹیمرا انجکشن کے استعمال کی اجازت مل گئی۔

پنجاب میں اب تک  کورونا کے 58 ہزار 239 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ 1149 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں ۔

پنجاب میں  17ہزار 780 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی  ۔