Friday, March 29, 2024

کورونا، لاہور کے بلال نے مستحقین کی مدد کیلئے آن لائن ڈونیشن ایپ تیار کرلی

کورونا، لاہور کے بلال نے مستحقین کی مدد کیلئے آن لائن ڈونیشن ایپ تیار کرلی
March 29, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے رہائشی باقر بلال نے آن لائن ڈونیشن ایپ تیار کر لی ہے۔ اب اس ایپ کے ذریعے مدد دینے اور مدد لینے والے دونوں افراد کا رابطہ ہو سکے گا۔ کورونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر راشن مستحق لوگوں تک پہنچانا بھی ایک چیلنج ہے۔ مدد لینے والا جہاں وائرس سے خوفزدہ ہے وہیں مخیر حضرات بھی گھر جا کر راشن پہنچانے میں ہچکچانے لگے ہیں، مگر اب پریشان نہ ہوں کیونکہ لاہور کے رہائشی باقر بلال نے آن لائن ڈونیشن ایپ تیار کر لی۔ سوشیو ون ایپ کے ذریعے ڈیٹا انٹری کے بعد مدد دینے والے کے ساتھ مدد لینے والے کا رابطہ ہوجاتا ہے۔ باقر بلال کہتے ہیں کہ یہ ڈیٹا بیس مستقل ایپ پر موجود رہتا ہے اور لوگ راشن کی بجائے پیسے لیکر اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ گھر میں بیٹھے افراد اپنے جاننے والے مستحق افراد کا ڈیٹا ایپ میں فیڈ کر کے انکی مدد کر سکتے ہیں۔ پلے ا سٹور پر ایپ ڈاون لوڈ کر کے استعمال کی جا سکتی ہے۔