Saturday, May 11, 2024

کورونا، لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماعات انتہائی محدود

کورونا، لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماعات انتہائی محدود
April 10, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور میں بھی نماز جمعہ کے اجتماعات انتہائی محدودکردیئے گئے اورکم سے کم افراد کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دی گئی۔ کوروناوائرس کے پھیلاؤکے خدشات کو کم سے کم کرنے کے لئے نمازجمعہ کے انتہائی محدود اجتماعات ہوئے، مساجد میں معمول سے کم افراد پہنچے۔ انتظامیہ نے بھی مساجد میں زیادہ افراد کو جانے نہیں دیا گیا، نمازیوں کا کہنا تھا کہ جمعہ پڑھنے آئے تھے مگر اجازت نہ ملنے پراب واپس لوٹ رہے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام مکاتب فکر کے علمانے بھی شہریوں سے جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کی اپیل کر رکھی ہے۔ نمازجمعہ کے اجتماعات پر سکیورٹی اہلکاروں کو مامور کیا تھا۔