Sunday, September 8, 2024

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند کرتار پور راہداری اور گورودوارہ دربار صاحب کھول دیا گیا

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بند کرتار پور راہداری اور گورودوارہ دربار صاحب کھول دیا گیا
June 29, 2020
شکرگڑھ (92 نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ساڑھے تین ماہ سے بند کرتارپور راہداری اور گورودوارہ دربار صاحب یاتریوں سمیت سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔ ننکانہ صاحب، لاہور ، خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے سکھ زائرین مکمل سکیورٹی میں کرتار پور پہنچے۔ سکھ مذہبی رہنماؤں، انتظامیہ ، وقف املاک بورڈ کے افسران نے زائرین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایس او پیز پر مکمل عملدار آمد کیا گیا۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی گیانی گوبند سنگھ نے خصوصی ارداس کرایا۔ دربار صاحب کرتار پور میں سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 181 ویں برسی منائی گئی۔ مقررین نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاریخی حوالے پیش کیے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی، کورونا کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے دعا کی گئی۔ زائرین نے دربار کرتار پور میں ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ بابا گورو نانک سے منسوب اشیاء اور تبرکات کی زیارت کی۔