Tuesday, April 23, 2024

کورونا لاک ڈاؤن، ملتان کی 50 سالہ فرح مجسمہ سازی میں مصروف

کورونا لاک ڈاؤن، ملتان کی 50 سالہ فرح مجسمہ سازی میں مصروف
June 20, 2020
ملتان (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن نے جہاں شہریوں کے طرز زندگی کو بدل دیا ہے وہیں شہریوں کو اپنے شوق کی تسکین کے لئے پورا پورا وقت مل رہا ہے، اب ملتان کی مجسمہ ساز خاتون نے لاک ڈاون کو غنیمت جانا اور جی بھر کر مجسمے بنا کر اپنا وقت گزار رہی ہے۔ ہاتھوں سے سیمنٹ کو سانچے میں ڈھلتی فرح دیبا طوطا بنا رہی ہیں 50 سالہ فرح کو بچن سے ہی مجسمہ سازی کا شوق ہے تبھی تو یہ اپنا میسر فارغ وقت اپنے شوق کی تکمیل میں گزار دیتی ہیں اور مختلف قسم کے فن پارے بنا کر گھر کی تزئین و آرائش میں مصروف رہتی ہیں مجسمہ ساز خاتون فرح کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ دیتا ہے یہ کام باہر کورونا وائرس ہے کہیں جا نہیں سکتی گھریلوں کاموں سے فارغ ہو کر بناتی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سریا سیمنٹ بجری سمیت مختلف کیمیکلز کے آمیزے سے بنے فن پاروں کی تیاری مخنت اور وقت طلب ہوتی ہے۔ 2 مہینے لگ جاتے ہیں ایک مجسمے کو تیار کرنے میں، تھوڑا تھوڑا کر کے بناتی ہوں۔ مختلف رنگوں سے بنی مورتیاں اور جانوروں کے مجسمے نا صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو بھی خوب پسند آتے ہیں۔