Tuesday, April 23, 2024

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے نہ ہو سکا
March 28, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کو ریلیف دینے کا طریقہ کار فائنل نہ ہوسکا، وزیراعلیٰ نے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لیے طریقہ کار طے کرنے کاحکم دے دیا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ غریب افراد کو امداد پہنچانے کے معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیف کا سسٹم اور طریقہ کار فائنل نہ ہو سکا،غریب مزدور،دیہاڑی دار افراد حکومتی امداد کے منتظرہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بند کمرے کی بجائے کھلے لان میں اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب فنانشل پیکیج کیلئے سفارشات اور تجاویزکا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے پیکیج کا طریقہ کارطے کرنے کا حکم دے دیا۔ اس دوران سڑکوں پر کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کے انتظامات کیے گئے۔