Friday, May 17, 2024

کورونا علاج میں استعمال ہونیوالا انجکشن بلیک میں فروخت ہونے لگا

کورونا علاج میں استعمال ہونیوالا انجکشن بلیک میں فروخت ہونے لگا
June 6, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) کورونا  علاج میں استعمال ہونے والا انجیکشن بلیک میں فروخت ہونے لگا ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں انجکشن کی عدم دستیابی پر لواحقین مارے مارے پھر رہے ہیں۔

ایک طرف کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری تو دوسری جانب کورونا کے مریضوں کے علاج میں میں استعمال ہونے والا انجکشن نایاب ہوگیا، ڈسٹری بیوٹرز نے شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

شہریوں کے مطابق مخصوص انجکشن کی قیمت 18 ہزار 500 روپے ہے تاہم چند ایک ڈسٹری بیوٹرز جن کے پاس انجکشن دستیاب ہے 1 سے 3 لاکھ روپے میں  بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈریپ کے پاس 10 ہزار کے قریب مذکورہ انجکشن موجود ہیں تاہم منہ مانگے داموں بیچنے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم اور وزاتِ صحت فوری طور ہر معاملے کا نوٹس لیں تاکہ ان کے پیاروں کی زندگیاں بچانے میں مدد مل سکے۔