Sunday, May 12, 2024

کورونا صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو گی ، جو بائیڈن

کورونا صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو گی ، جو بائیڈن
January 22, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناکامی کی قیمت لوگوں کو روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑ رہی ہے۔ امریکا کی آبادی دنیا کی 4 فیصد لیکن 25 فیصد کورونا متاثرین یہاں ہیں۔ اور ڈر ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو گی اور آئندہ ماہ اموات 5 لاکھ سے تجاوز کرجائیں گی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ وبا پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ پہلے سو دنوں کے چینلجز میں ہر شہری کو ماسک پہننے کیلئے قائل کرنا بھی شامل ہے۔