Friday, April 19, 2024

کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

کورونا سے نمٹنے کیلئے چینی امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
March 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز ) چین مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش ہے، امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا، چھ ٹن سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ گزشتہ روز بھی چین سے سامان لے کر طیارہ پاکستان آیا تھا، آٹھ ڈاکٹرز بھی ساتھ آئے تھے۔