Thursday, April 18, 2024

کورونا سے نمٹنے کیلئے جوبائیڈن کے پاس لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں ، ٹرمپ

کورونا سے نمٹنے کیلئے جوبائیڈن کے پاس لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں ، ٹرمپ
October 30, 2020
 فلوریڈا (92 نیوز) ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے جوبائیڈن کے پاس سخت لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں۔ یورپ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کئے جا رہے ہیں لیکن امریکا نے وائرس کو سمجھ لیا ہے۔ اس لئے اب یہاں کاروبار کھلے ہوئے ہیں، دوبارہ کبھی امریکا کو لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے برُو وارڈ کاؤنٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن امریکا کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ اگر فلوریڈا نے انہیں جتوا دیا تو ان کا صدر بننا یقینی ہو گا۔ انہوں نے نسل پرستی کا معاملہ بھی چھیڑا اور کہا کہ سیاہ فام افراد کی حمایت تو دور ٹرمپ کی زبان سے کبھی ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ کے الفاظ بھی نہیں نکلیں گے۔ یو ایس الیکشنز پراجیکٹ کے مطابق اب تک 8 کروڑ سے زائد امریکی شہری قبل از الیکشن ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جو 2016 میں ڈالے گئے کُل ووٹوں کے 58 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔