Wednesday, April 24, 2024

کورونا سے نمٹنے کیلئے جاپان کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

کورونا سے نمٹنے کیلئے جاپان کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان
April 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے نمٹنے کیلئے جاپان نے پاکستان کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ جاپان نے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے پاکستان کیلئے 2.5 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ یونیسیف اور آئی او ایم 20 لاکھ ڈالر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد کریں گے۔ https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1245277718784217088?s=20 اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے  کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرگرانٹ جاری کرنے کی منظوری  دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک  کے  اعلامیے کے مطابق گرانٹ ایشیا  پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کورونا ریلیف فنڈ اور کورونا  ٹائیگر فورس کا اعلان کیا تھا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں  اکاؤنٹ ہوگا ، اس اکاؤنٹ میں جو بھی پیسہ ڈالے گا  اس سے کسی قسم کے سوالات نہیں پوچھے جائیں گے ، اگر آپ وہ پیسہ ٹیکس میں ڈکلیئر کریں گے تو آپ کو ٹیکس میں چھوٹ ملے گا، ان پیسوں سے ہم بیروزگار لوگوں کیلئے  ماہانہ فنڈ  دیں گے ، اس سے لوگوں کو پیسہ پہنچائیں گے ، اگر کورونا کی  وباء لمبی چلی تو  ظاہر ہے ہمیں پیسے  چاہئے ہوں گے ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان  کیا اور کہا کہ کورونا کی ریلیف کیلئے ٹائیگر فورس  کا اعلان کر رہا ہوں ، یہ نوجوانوں کی وہ فورس ہے جو ہماری کمی کو پورا کرے گی ، یہ ہماری فوج اور انتظامیہ کیساتھ مل کر حالات کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ  ٹائیگر فورس کا کام ہو گا کہ یہ ان علاقوں میں کھانے پینے کا سامان پہنچائے گی جہاں لاک ڈاؤن ہوگا، یہ عوام کو آگاہی دیں گے کہ  خود کو قرنطینہ کیسے کرنا ہے ۔