Saturday, May 11, 2024

کورونا سے مزید 84 افراد چل بسے، 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 84 افراد چل بسے، 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏‏ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 4 ہزار 723 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار888 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 173، پنجاب میں 2 لاکھ 28 ہزار 356، خیبرپختونخوا میں 90 ہزار 262 ، بلوچستان میں 19 ہزار 679، اسلام آباد میں 60 ہزار197، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 176 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 4 ہزار 220 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پمز کے چلڈرن ہسپتال میں پیڈیاٹرک میڈیسن یونٹ کے ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ وائرس کی پہلی لہر کے دوران 30 سال سے کم عمر ایک فرد بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوا تھا لیکن دوسری لہر میں 12 سال تک کی عمر کے بچے داخل کیے گئے اور اب تیسری لہر کے دوران نوزائیدہ بچے بھی اسپتالوں میں آرہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار 186 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ‏ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.41 فیصد رہی۔