Sunday, May 5, 2024

کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق، 3 ہزار 138 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 74 افراد جاں بحق، 3 ہزار 138 نئے کیس رپورٹ
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ مجموعی کیسز ایک لاکھ 98 ہزار 883 تک جا پہنچے۔ ایک دن میں مزید 74 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات 4035 تک پہنچ گئیں۔ اب تک 86 ہزار 906 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 76 ہزار 318 ہیں۔ پنجاب میں 72 ہزار 880، خیبرپختونخوا 24 ہزار 943، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، بلوچستان 10 ہزار 116، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1003 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 4035 ہو گئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1656 افراد، سندھ میں 1205، خیبرپختونخوا 890، بلوچستان 113، اسلام آباد 120، گلگت بلتستان 23 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد دم توڑ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 768 اسپتالوں میں 5 ہزار 33 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 86 ہزار 906 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 33 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور 12 لاکھ 14 ہزار 140 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4 دن کے عرصے میں اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں 189 اضافی آکسیجن بستر شامل کر دیئے گئے ہیں۔