Friday, May 17, 2024

کورونا سے مزید 74 افراد جان سے گئے، 4 ہزار 373 کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 74 افراد جان سے گئے، 4 ہزار 373 کیس رپورٹ
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ ایک دن میں مزید 74 افراد جان سے گئے۔ کورونا کے 4 ہزار 373 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 89 ہزار 531 پہنچ گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 86 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 373 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 89 ہزار 531 ہوگئے ہیں۔ سندھ میں 47 ہزار813، پنجاب میں 22 ہزار625، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 16، اسلام آباد میں 5 ہزار 657، گلگت بلتستان میں 892، بلوچستان میں 658 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 870 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 74 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 713 ہوچکی ہے۔ 9 لاکھ 99 ہزار 403 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7 عشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک دن میں 55 ہزار 634 ٹیسٹ کئے گئے۔