Thursday, April 18, 2024

کورونا سے مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3747 مثبت کیسز سامنے آگئے۔ مجموعی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو گئی۔ مزید 61 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادو شمار جاری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3747 مثبت کیسز سامنے آئے۔ تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 سے تجاوز کر گئی جبکہ مزید 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ 2940 مریض صحتیاب ہوئے۔ 5506 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار تین سو گیارہ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار سات سو بتیس، پنجاب میں چار لاکھ ایک ہزار تین سو تہتر، بلوچستان میں 32 ہزار تین سو چوہتر جبکہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سات سو اٹھاون ہے۔