Saturday, May 18, 2024

کورونا سے مزید 6 اموات، 482 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 6 اموات، 482 نئے کیسز رپورٹ
November 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 اموات جبکہ 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 40 ہزار 621 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.18 فیصد پر آگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1338 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔