Tuesday, May 14, 2024

کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 4525 کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق،  4525 کیسز رپورٹ
March 29, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک میں کورونا وبا بے قابو ہو گئی ، ایک روز مین مزید 4525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 41افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات 14 ہزار 256 ہوگئی ہیں جب کہ  کورونامتاثرین کی تعداد6لاکھ59ہزار116 تک پہنچ گئی  ۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 64 ہزار 889 متاثر ہوئے،  پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 227 ہوگئی، خیبرپختونخوا  میں 85 ہزار 581 اور بلوچستان 19 ہزار 585 افراد متاثر ہوئے ۔ 

اسلام آباد میں 55 ہزار 450  اور آزاد کشمیرمیں 12 ہزار 484 متاثر ہوئے ۔گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار10 ہوگئی۔