Wednesday, May 8, 2024

کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق، 1352 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق، 1352 نئے کیسز رپورٹ
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے، مزید 1352 نئے کیسز سامنے آ گئے، ملک بھر میں اموات 873 جبکہ متاثرین کی تعداد 40 ہزار151 ہوگئی۔ ملک بھر میں 11 ہزار 341 افراد صحت یاب ہو گئے، 46 ڈاکٹرز سمیت مزید 70 ہیلتھ کیئر ورکرزکا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیراعظم آفس کے 4 اور نادرا کے آٹھ ملازمین کا کورونا پازٹیو نکل آیا۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15590 ، پنجاب میں 14584، کے پی کے میں 5847، بلوچستان میں 2544 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 947، آزاد جموں و کشمیر 112، گلگت میں 527 کورونا مریض ہوگئے۔