Friday, May 17, 2024

کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے۔ ایک دن میں 37 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار 50 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 

ملک بھر میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا سے37  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 50 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار972 رہ گئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.55 فیصد ہے۔

ملک بھر اب تک 8 لاکھ 92 ہزار 319 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 41 ہزار 65 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں اس وقت 292 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔۔2 ہزار 591 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 48 ہزار 268 ہے۔ ‏کورونا سے اب تک 21 ہزار977 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔