Sunday, May 12, 2024

کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 1476 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، 1476 نئے کیسز رپورٹ
May 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28ا فراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 667 تک پہنچ گئی، ایک ہی دن میں مزید 1476 پازیٹو کیسز کے بعد مجموعی کیسز بھی 30941 تک جا پہنچے۔ کورونا وائرس کنٹرول میں نہیں آرہا، ملک بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مزید مریض پازیٹو نکلے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے سندھ میں 537 کورونا کیسز سامنے آئے، تعداد 12ہزار 17 ہوگئی، مزید11اموات کے بعد تعداد 200 تک جاپہنچی، نوشہرو فیروز میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار568، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، اسلام آباد میں 679، بلوچستان میں 2 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 4 سو 42 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 ہے۔ اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 894 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، چوبیس گھنٹوں میں ٹیسٹوں کی تعداد 11367 رہی، 8 ہزار 212 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔