Sunday, September 8, 2024

کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 630 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 630 نئے کیس رپورٹ
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 630 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار دو فیصد رہی۔ ایک روز کے دوران 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 42 ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔