Friday, May 17, 2024

کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق، 977 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق، 977 نئے کیسز رپورٹ
November 1, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق جبکہ 977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 977 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 823 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 851 ، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 271، کے پی کے میں 39 ہزار 564، بلوچستان میں 15 ہزار 920، اسلام آباد میں 19 ہزار 970، آزاد جموں و کشمیر میں 4133 اور گلگت بلتستان میں 4261 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 665 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 58 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے، جبکہ 821 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔