Friday, May 10, 2024

کورونا سے مزید 100 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے، 5139 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے مزید 100 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے، 5139 نئے کیسز رپورٹ
April 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس سے مزید 100 زندگیوں کے چراغ بجھ گئے، 5139 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 100 کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران 54 ہزار 948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 710,829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ مثبت آنے کی شرح 10.47  فیصد رہی۔