Friday, March 29, 2024

کورونا سے متعلق آئندہ دو سے چار ہفتے بہت اہم ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

کورونا سے متعلق آئندہ دو سے چار ہفتے بہت اہم ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
April 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا وائرس کے حوالے سےآئندہ دو سے چار ہفتے بہت اہم ہیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدے داروں ےنمازتراویح کی باجماعت ادائیگی کے فیصلے پرنظرثانی کی تجویزدی ، پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ مساجدمیں چھ چھ فٹ فاصلہ رکھناممکن نہیں، دوسے چارہفتے انتہائی اہم ہیں،ملک کو ایسے امتحان میں نہ ڈالیں جس کا مداوا نہ ہوسکے۔

صدر پی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ خدا نہ کرے وہ وقت آئےجب ہمیں سڑکوں پرعلاج کرنا پڑے  ۔

پی ایم اے کے عہدے داروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا متاثرین کی تعداد ہزاروں نہیں لاکھوں میں ہے،رمضان میں نماز اور تراویح گھروں میں ادا کرنے کو ترجیح دی جائے۔